سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں ہیروئن کے عادی شخص کی لاش مل گئی۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ نشے کے عادی نامعلوم شخص کی تصویر جب سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ ہوئی، تو مقامی لوگوں نے اسے پہچان لیا جس کا نام علی باچا ولد گلشے سکنہ کوزہ بانڈئی معلوم ہوا ہے۔ بعدازاں شناخت ہونے پر لاش کو ورثاکے حوالے کردیا گیا۔
