چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات،ووشو گیم کے پروموشن کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ووشو گیم کے پروموشن کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں دیگر اضلاع سے آئے ہوئے سیکرٹریزاور ووشو کے سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا میں ماسٹر صبغت اللہ ملاکنڈ،شفیع الرحمان سوات و دیگر شامل تھے۔اجلاس میں سوات کے مختلف کھیلوں سے وابستہ کوچز بھی شامل تھے۔اجلاس میں شامل تمام ممبران نے ماسٹرشفیع رحمان کی خدمات کو سراہا اور کے پی ووشو ایسوسی ایشن کے سوات ووشو ایسوسی ایشن کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو ناکام بنانے اور کے پی ووشو ایسوسی ایشن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں ووشو کے پرموشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آخر میں ملاکنڈ ووشوایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ماسٹرصبغت اللہ نے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل ریفری ماسٹرشفیع الرحمان کواعزازی شیلڈ سے نوازا اور کہا کہ یہ خیبر پختون خواہ ووشوکے لیے ایک اعزازکی بات ہے۔

Related posts

جشنِ سوات تقریبات،”پُرامن سوات میں صوفی نائٹ“ کا اہتمام

Ba Khabar Swat

مسکین زادہ قتل، بحرین میں بھی قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج ریکارڈ

Ba Khabar Swat

سوات، امریکہ پلٹ شخص کورونا سے انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment