سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں بچوں کی لڑائی پر بد بخت بیٹے نے 75 سالہ والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او اختر ایوب کے مطابق علی داد کے گھر میں بچے کسی بات پر لڑ رہے تھے کہ انہوں نے بچوں کو لڑنے سے منع کیا،جس پر ان کے بیٹے عزت نواب نے اپنے والد علی داد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزم بیٹا فرار ہوگیا۔ غالیگے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
