چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

آئے روز بجلی،گیس اور ادویہ کے نرخوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، محمد امین

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ مہنگائی کی و جہ سے غریب عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار ہے۔آئے روز بجلی،گیس، ادویہ اور آٹے کے نرخوں میں اضافہ حکومتی نااہلی اور بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔حکومتی وزرا اپنی عیاشیوں کو ختم کرنے کے بجائے قوم کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی ضلع سوات کی مجلس شوریٰ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نا اہل اور نالائقوں کا ٹولہ ہے۔اپنی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کو چھپانے کیلئے عوام اور سابقہ حکمرانوں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

Related posts

فتح پور، موٹر سائیکل سواروں میں تصادم، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

پبلک پراسیکوٹرز اور پولیس کے شعبہئ تفتیش کے ذمہ داران کا اجلاس

Ba Khabar Swat

Leave a Comment