سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کے گنجان آباد علاقہ منگلور میں تاجروں نے ٹی ایم اے ٹیکس کے خلاف شٹرڈاؤن کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے احتجاجاً منگلور کے بازار اور مارکیٹوں کی دکانیں بند رکھیں۔ تاجروں نے بعد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے ہمارا کاروبار بالکل ختم ہو گیا ہے۔ دوسری طرف ٹی ایم اے والے ہم پر ٹیکس نافذ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے تاجر اپنا کاروبار بند کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹی ایم اے والے ٹیکس لگا کر تاجروں کو خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں۔
previous post
