چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات کا دورہ،کبل میں اہم اجلاس کی صدارت

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے سوات کا دورہ کیا اور گالف کورس کبل میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان اور دیگر سول وفوجی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں سیدوشریف ائیرپورٹ کی بحالی اور پروازوں کے لئے کھولنے سمیت چکدرہ تا باغ ڈھیرئی ایکسپریس وے کی توسیع اور تعمیر، وومن یونیورسٹی کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Related posts

سوات یونیورسٹی، بی اے ، بی ایس سی و دیگر امتحانات کا 26 جون سے آغاز

Ba Khabar Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال،کورونا بلاک میں مزید چار نئے مریض داخل

Ba Khabar Swat

MPA Fazal Hakim Inaugurates Blacktopping of Batkara Road Mingora, Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment