چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے جاوید اللہ خان کو سپردخاک کردیا گیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کے علاقے شکردرہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ن لیگ کے مقامی رہنمااور سینئر صحافی حمیداللہ کے بھائی جاوید اللہ خان کو سپردخاک کردیا گیا۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ان کی قبر پر سلامی دی،مقتول کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ جواں سال جاویداللہ خان کو گذشتہ روز اپنے گاؤں شکردرہ میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے نشانہ بنایا، جب وہ دریائے سوات کے کنارے اپنے کھیتوں میں جارہے تھے۔ مقتول جاویداللہ خان کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظام کئے گئے تھے۔ بعدازاں ا نہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

Related posts

سیاحوں کے سوات آنے پر مکمل پابندی ہے، ضلعی انتظامیہ

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment