چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

وتکے، دو بھائیوں نے اپنے ہی بھائی کے قاتل بھتیجے کو قتل کردیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ کے علاقہ وتکے میں دو بھائیوں نے اپنے بھائی کے قاتل بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 28سالہ نوید ولد بخت زمین ساکن ایس ڈی او محلہ مینگورہ نماز جمعہ کے بعد گھر جارہا تھاکہ راستے میں ان کے چچاؤں نصیر خان، شکیل خان ولد بخت چمن نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول نے کئی سال پہلے اپنے چچا اور ملزمان کے بھائی کو قتل کیا تھا، جس کے بعد مقتول پانچ سال جیل میں قید کاٹ کر چند روز قبل رہا ہوکر آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی اور دونوں ملزم بھائیوں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Related posts

مٹہ راگستون، بیٹے کے لئے رشتہ نہ دینے پر ماموں نے بھانجی کو قتل کردیا

Ba Khabar Swat

تحریکِ انصاف سوات کا آج رات نشاط چوک میں مظاہرے کا اعلان

Ba Khabar Swat

سوات، گدا گری کی آڑ میں گھروں سے چوری کرنے والی خاتون گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment