سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ برہ باما خیلہ میں بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ گھر کے کمرہ میں کسی نے پانی گرم کرنے کے لئے بالٹی میں بجلی کا پانی گرم کرنے والا راڈ لگایا تھا۔ سات سالہ مرویٰ نے پانی میں ہاتھ ڈالا جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
