چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

زیرِ التوا مقدمات میں سرکاری مؤقف جلد جمع کروائیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں سرکاری مؤقف واضح دلائل اور اثبات سمیت جلد جمع کروائیں، تاکہ عدلیہ کو ان  مقدمات کو جلد نمٹانے میں مدد مل سکے اور عوامی اہمیت کے رکے ہوئے منصوبے بروقت تکمیل تک پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کبل گرِڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے مجوزہ زمین سے متعلق سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ محکمہ پیسکو (واپڈا) کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مذکورہ مسئلے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔ محکمہ پیسکو کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنا جواب تمام تکنیکی ثبوتوں سمیت جلد از جلد دازجلد ہائی کورٹ میں جمع کرائیں۔

Related posts

نویکلے، فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

Ba Khabar Swat

مٹہ نظر آباد،20سالہ نوجوان کی پستول سے خود کشی

Ba Khabar Swat

سوات، بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment