چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس عبدالجلیل خان چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل کی صدارت میں ہو ا۔ اجلاس میں پی ایس ایم اے سوات کے صدر احمد شاہ، تمام تحصیل صدور اور ممبران نے شرکت کی۔ موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشرے کے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ عام لوگوں کا روزگار بند ہے۔ پرائیویٹ سکولز میں لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ اور دیگر ملازمین ہیں۔ موجودہ حالات میں سکول مالکان اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ انہیں تنخواہیں فراہم کی جاسکیں۔اس لیے اگر حکومت ان اساتذہ کو تنخواہیں فراہم کرنے کا انتظام کرے، تو اس سے لاکھوں اساتذہ اور والدین کی سفید پوشی کا بھرم قائم رہے گا۔

Related posts

کرش مشین میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور شدید زخمی

Ba Khabar Swat

نئے پاکستان میں سنیما گھر کھلے اور مدارس بند ہیں، قاری محمد حنیف جالندھری

Ba Khabar Swat

پولیس کمانڈوز کا انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز

Ba Khabar Swat

Leave a Comment