چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی جانب سے ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)      الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے مخیر حضرات کے تعاون سے ان کٹھن حالات میں سوات کے مختلف علاقوں میں 5000 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الخد مت فاؤنڈیشن سوات کے سیکڑوں رضاروں نے 22 ہزار سرجیکل ماسک، 7500 سنیٹائزرز تقسیم کیے۔چرچ، پریس کلب اور سرکاری دفاتر سمیت 600 سے زائدمسجدوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدر آفتاب احمد خان نے مزدوروں اور غریب لوگوں کی مدد مزیدجاری رکھنے کے لیے مخیرحضرا ت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات بھر کے مخیرحضرات ہمار ا ساتھ دیں۔ جتنا ہوسکے ہمارے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ہم ہر لاچار، مزدور، مجبوراور مستحق لوگوں کے گھروں تک راشن اور اشیائے خور و نوش کے مختلف پیکیج پہنچائیں۔

Related posts

سوات، چوتھے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، مہوڈنڈ شاہراہ بند

Ba Khabar Swat

ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے لالکو میں کھلی کچہری کا انعقاد

Ba Khabar Swat

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، انتخابی مہم ختم ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment