(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں چوتھے روز بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بدھ کو بھی کالام، ملم جبہ اور دیگر بلائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے مہو ڈنڈ سمیت کئی شاہراہیں بند ہوگئیں۔ مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں بدھ کو بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج سوات میں مطلع صاف رہنے اور شدید سردی کا امکان ہے۔
previous post
