چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عزیز اللہ گران کا احساس پروگرام کے مقررکردہ سنٹرز کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ایم پی اے عزیز اللہ گران نے حلقہ نیابت میں وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو نقد امداد کی فراہمی کے لیے مقرر کردہ سنٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے قمبر منگلور، اکا معروف بامی خیل، بنجوٹ، سنگوٹہ میں قائم سنٹرز جا کر وہاں لوگوں (خواتین) کو کیش کی ادائیگی کا جائزہ لیا اور عملہ کو داد دیتے ہوئے کہا کہ رقوم وصول کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر سنٹرز میں موجود لوگوں سے بھی کہا کہ وہ یہاں انتظار کرتے وقت کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Related posts

مٹہ، نشے کے عادی شخص کی لاش مل گئی

Ba Khabar Swat

پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر سوات یونیورسٹی کا چانسلر تعینات

Ba Khabar Swat

سوزوکی پک اَپ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment