چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، سکول کے استاد اور شاگردوں نے افطاری تقسیم کا بیڑا اٹھا لیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)       مینگورہ میں سرکاری سکول کے استاد اور ان کے شاگردوں نے لاک ڈاؤن کے دوران سات ہزار سے زائدمستحق خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کے بعد اب شہر میں افطاری تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ محمد عالم اور ان کے شاگرد اپنے رشتہ داروں اور حلقہ احباب سے پیسے جمع کرکے غریب اور نادار لوگوں میں افطاری تقسیم کرتے ہیں۔ سہ پہر چار بجے کے بعدلاک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔ شہر میں ریسٹورنٹ بند ہونے کی وجہ سے مسافر اور بازار میں موجود لوگوں کو افطاری اور خوراک کا بہت مسئلہ ہوتا ہے۔یہ رضاکار ہر روز بازار میں موجود درجنوں لوگ جن میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، کو افطاری اور کھانا فراہم کرتے ہیں

Related posts

پبلک ہیلتھ کی غلطی سے خاتون جاں بحق،برقی آلات جل گئے

Ba Khabar Swat

سوات، مزید پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، تعداد 49 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Ramdhan is Month of Blessings, Says Balqees Safdar

Ba Khabar Swat

Leave a Comment