چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، گذشتہ تین دنوں میں کورونا سے 6 افراد جاں بحق، 102 مزید متاثر ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گذشتہ تین دنوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے۔ مزید102افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی۔ مزید 102افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 755 ہوگئی۔ مزید 36افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب افراد کی تعداد 331 ہوگئی۔ سوات میں کل 3285 مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2255 کے نتائج منفی اور755 کے مثبت آگئے۔ 275 افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک سوات میں نیگیٹو ریٹ69 فیصد،پازیٹو ریٹ23 فیصد اور صحت یابی کا ریٹ44 فیصد ہے۔ سوات میں سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل بابوزئی(مینگورہ) اور سب سے کم متاثرہ تحصیل بحرین (کالام) ہے۔

Related posts

سوات، کورونا سے مزید دو مریض انتقال کر گئے

Ba Khabar Swat

گورتئی، جواں سال لڑکی کا زہریلی دوا کھاکر اقدامِ خود کشی

Ba Khabar Swat

سوات، شدت پسندوں کی آمد، بیشتر اراکینِ اسمبلی سوات سے فرار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment