چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایس او پیز پر عمل نہ کرنا سخت ترین لاک ڈاؤن کو دعوت دینا ہے، ڈی سی سوات

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا، تو لاک ڈاؤن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، عوام اور دکانداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا، تو لاک ڈاؤن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا۔کورونا سے تحفظ کے لئے پبلک مقامات، رش کی جگہ پر ماسک، دستانوں کا استعمال، ہاتھ دھونے کی سہولت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ ہجوم اور رش کی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرا سسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی عامر علی شاہ نے ”نو ماسک نو سروس“ کے قانون کے تحت پٹرل پمپ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ صرف ماسک استعمال کرنے والے شہریوں کو ہی پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ کے پی نے یتیم خانہ خپل کور کی نئی بلڈنگ کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی

Ba Khabar Swat

بریکوٹ خزانہ شموزئی، بچی پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف نشاط چوک میں مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment