(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ دفعہ 144 کے تحت جلسوں پر پابندی کے باوجود پی ڈی ایم نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں ن لیگ سوات کے صدر قیموس خان، ایم پی اے سردار خان، سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ خان، جے یو آئی کے مولانا حجت اللہ، پختون خواہ میپ کے ڈاکٹر خالد محمود، قومی وطن پارٹی کے رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ، فضل الرحمان نونو اور دیگر نے اپنے خطاب میں موجودہ مہنگائی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کے جانے کا وقت قریب آگیا ہے۔
