چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، تیز ہواؤں، شدید بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی۔ دیوار گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ ڈوغلگو میں دیوار گرنے سے13سالہ قریب اللہ ملبے تلے دب گیا۔ مقامی لوگوں نے ان کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔اتوار کے روز سوات کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ تیز ہواؤں کے باعث خوازہ خیلہ میں چند ماہ قبل لگائے گئے بجلی کے کھمبے نہ ٹک سکے اور اکھڑ کر گیمن پل پر گرگئے۔نتیجتاً تحصیل مٹہ اورخوازہ خیلہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسری جانب بڑے بڑے اولے پڑجانے سے بھی پھلوں اور سبزیوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

Ba Khabar Swat

پی کے 3، عوامی ورکرزپارٹی کا پی ٹی آئی امیدوار کی حما یت کا اعلان

Ba Khabar Swat

پولیس کے ہاتھوں لیگی عثمان غنی مبینہ لاپتہ، کبل میں مکمل شٹر ڈاؤن

Ba Khabar Swat

Leave a Comment