چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملاکنڈ ڈویژن، کورونا کے مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبے کے سب سے بڑے ملاکنڈ ڈویژن میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اب تک ڈویژن میں اس وائرس سے 218 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 7594 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اموات سوات میں ہوئیں، جہاں 93 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ ملاکنڈ میں 37، دیر لوئر میں 32، باجوڑ میں 31، شانگلہ3، بونیر7، دیر اپر 12ا ور لوئر چترال میں 3 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔ اَپر چترال میں کوئی بھی شخص اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا۔ ڈویژن کے ان 9 اضلاع میں 27455 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں 17652 افراد کے ٹیسٹ منفی اور 7594 کے مثبت آئے۔ 7جولائی تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 5074 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ 1355 افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے اور2302افراد ان اضلاع کے مختلف ہسپتالوں یا گھروں میں زیرِ علاج ہیں۔ ان اضلاع میں شرحِ اموات کا تناسب 3 فیصد، منفی تناسب64 فیصد، مثبت تناسب 28 فیصد، صحت یاب مریضوں کا تناسب67 فیصد، ٹیسٹ نتائج کے انتظار کا تناسب 5 فیصد اور زیرِ علاج مریضوں کا تناسب 30 فیصد ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں سب سے متاثرہ ضلع سوات ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا زور کم ہوگیا ہے۔ تمام اضلاع میں مسلسل متاثرہ مریضوں میں کمی آرہی ہے۔

Related posts

سوات یونیورسٹی، کیمپس ریڈیو کی تجرباتی نشریات کا آغاز ہوگیا

Ba Khabar Swat

کالام روڈ پشتوں میں ناقص میٹریل کا استعمال تحصیل ناظم سیخ پا

Ba Khabar Swat

Mingora, Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment