چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایس پی امجد علی خان کو ایس ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سکرٹریٹ کے چیف سیکورٹی آفیسر ایس پی امجد علی خان کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ محمود خان اور آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ان کو ترقی کے رینک لگائے۔ ایس ایس پی امجد علی خان اس سے پہلے ایس پی ”سی ٹی ڈی“ ملاکنڈ ڈویژن تعینات تھے، جس کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کئی اہم روپوش دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ سوات میں شورش کے دوران بھی انہوں نے شدت پسندوں کے ساتھ مختلف مقامات پر مقابلہ کیا۔ شدت پسندوں کو پسپا کیا تھا، جس کی وجہ سے شدت پسندوں نے ان کے گھر اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

افغانستان بدامنی سے پاکستان، انڈیا، چائینہ اور ایران متاثرہ ہوسکتے ہیں، سید محمد یوسف

Ba Khabar Swat

سوات، نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment