(باخبر سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے صدر احمد شاہ نے سکولوں کی بندش میں مزید توسیع مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے تعلیم کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔ پرائیوٹ سکولوں کے لاکھوں اساتذہ اور دیگر سٹاف بے روزگارہوگیا ہے۔ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ احکامات کو ہم مزید تسلیم نہیں کرتے اور اس کے خلاف عنقریب ملک گیر تحریک کا آغاز کریں گے۔
