(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے منگلور میں نامعلوم افراد نے بیٹھک کوآگ لگادی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے اکرام اللہ عرف پالش کے مہمان خانے کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ آگ لگنے سے فرنیچر کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل بھی منگلور میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں، تاہم منگلور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
previous post
next post
