(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے قندیل میں سوزوکی پک اَپ الٹنے سے5 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیوکے مطابق مدین کے نواحی علاقے قندیل میں ایک سوزوکی پک اَپ ڈرائیور سے بے قابوہوکر الٹ گئی۔ کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدسول اسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
previous post
