(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 2 نوجوان جاں بحق اور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مانکیال کے مقام پر کالام روڈ پر تیزرفتاری کے باعث دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان عمرایاز ولد سلیم ساکن کوٹنئی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دیگر تین افراد حضرت حسین ولدغلام قادر،حمزہ ولد لائق شاہ ساکنان تخت بھائی مردان اور محمدداؤدولدغلام مصطفیٰ ساکن کوٹنئی زخمی ہوگئے۔ سیدوشریف کی کالج کالونی میں نامعلوم موٹر کارنے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عباس ولد عطاء الرحمان سکنہ کوکارئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فضاگٹ کے مقام پر موٹر سائیکل اور ہائی ایس گاڑی کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔تمام حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا۔
previous post
