چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بار ایسوسی ایشن نے ”گابا “ کے خلاف رٹ پٹیشن دائرکردی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ”گابا“ نجی بک پبلیشر کی پانچویں جماعت کی کتاب میں بونیر کے لوگوں کا مذاق اڑانے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔ صابر شاہ ایڈووکیٹ اور فلک ناز ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں بونیر بار ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ ایڈوکیٹ کی جانب سے صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری، ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکشن، چیئر مین خیبر پختون خواہ ٹیکسٹ بک بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ میں کہا گیا ہے کہ بونیر کے لوگ امن پسنداور ملک سے پیار کرنے والے ہیں۔ نجی پبلیشر نے پانچویں جماعت کی کتاب میں ”سات بے وقوف آدمی“ کے نام سے کہانی کو بونیر کے علاقہ سے جوڑا ہے۔ جس سے بونیر کے عوام کا احساس مجروح ہوا۔ خیبر پختون خواہ ٹیکسٹ بورڈ نے اس کو سکولوں میں پڑھانے کی اجازت کیوں دی۔؟رٹ ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردئے گئے۔

Related posts

سوات، مارچ میں برف باری اوربارش سے جاتی سردی لوٹ آئی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Mingora, Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment