(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی سوات نے اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ضلع بونیر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی مالاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر ڈگر منورشاہ نے خوراک سے منسلک کاروبار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سائنسی آلات کی مدد سے دودھ کے نمونے چیک کئے گئے جبکہ خوراک کی دوسری اشیا، گڑھ وغیرہ کی تفصیلی جانچ کے لئے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ مزید کارروائی میں ایک بیکری کے گودام کو سربمہر کر دیا گیا۔ کریانہ کی دکانوں سے ممنوعہ اشیا چورن اور چائنہ سالٹ بھاری مقدار میں قبضے میں لے لی گئیں۔
previous post
