چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

2013ء کے قانون کے تحت پرنٹنگ پریسوں کی رجسٹریشن لازمی ہے، عطاء الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پریس رجسٹرار خیبر پختونخوا عطاء الحق نے مینگورہ شہر میں کام کرنے والے مختلف پرنٹنگ پریسوں کا دورہ کیا۔ مختلف پریسوں کے مالکان کے مسائل سنے اور ان کو یقین دلایا کہ سوات کے پرنٹنگ پریس برادری کو درپیش جملہ مسائل کو فوری طور پر ازالہ کرنے کی غرض سے حکام بالا سے رابطہ کیا جائے گا۔اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات ابن امین اور اسسٹنٹ حسین علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پرنٹنگ پریس مالکان پر زور دیا کہ پرنٹنگ پریس رجسٹریشن کے حوالے سے 2013ء کے صوبائی قانون کے تحت صوبے کے تمام پرنٹنگ پریسوں کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کرنے والے پریس غیر قانونی تصور ہوں گے۔

Related posts

ٹریفک کے تین الگ حادثات چار موٹر سائیکل سوار زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا

Ba Khabar Swat

فضاگٹ نہر میں سیدو شریف کا چار سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment