چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

قمبر، گلی شیخ ملی بابا کی عمارتیں زیر آب، اہل علاقہ کا نوٹس لینے کی درخواست

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے قمبرمیں گلی شیخ ملی بابا کے اطراف میں زیر تعمیرعمارتوں کے باعث قومی نالہ بند ہوگیا۔ پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سوات سے کارروائی کی درخواست کردی۔ درخواست میں علاقہ مکینوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علاقے میں مارکیٹوں اورپلازوں کے مالکان نے قومی نالہ جو کہ پٹوار میں 12 فٹ متعین ہے کو جگہ جگہ پر بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے موضع قمبر گاؤں اور اس کے پہاڑی کا سارا پانی محلہ اختر آباد شیخ ملی بابا کے مرکزی راستے میں بہہ رہا ہے۔اس پانی سے قبرستان اور تاریخی ورثے میں بزرگ شخصیت شیخ ملی بابا کے مزارکو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لے کر نالے کو واگزارکرایا جائے۔

Related posts

Police Beats Students Black and Blue at Kanju Township

Ba Khabar Swat

گذشتہ 9 ماہ میں 222 افراد قتل، 208 کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، سوات پولیس

Ba Khabar Swat

بالاسور، کمسن بیٹے کے ہاتھوں گولی چل گئی، ماں شدید زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment