سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ہڈیوں اور جوڑوں اسلام آباد کے ہسپتال”نوش“ کے چیف ایگزیکٹیو، آرتھوپیڈک اینڈ ٹرامالوجی سرجن ڈاکٹر اسلام الدین سوات میں مریضوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کریں گے۔ مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال سیدو شریف کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹر 28 اگست سے یکم ستمبر تک صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کریں گے۔ہڈیوں اور جوڑوں کے مریض ان اوقات کار کے دوران ہسپتال آکر مفت معائنہ و آپریشن کرائیں۔
previous post
