(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں گلی شیخ ملی بابا میں قومی نالہ کی بندش کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات حامد علی خان نے نوٹس لے لیا۔ گلی شیخ ملی بابا کے دونوں اطراف عمارتیں تعمیر کرکے قومی نالہ بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے بارش اور نکاس کا پانی عمارتوں اور شیخ ملی بابا کے مزا رمیں داخل ہورہا ہے۔ قومی نالہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ عوامی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
