چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں جدید طرز کے چڑیا گھر کی منظوری دے دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی حکومت نے سوات میں جدید طرز کے چڑیا گھرکی منظوری دے دی۔ چڑیا گھر پر ایک ارب بیس کروڑکی لاگت آئے گی۔ محکمہئ وائلڈ لائف ملاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی کنزر ویٹر اور پشاور چڑیا گھر کے سابق ڈائریکٹر عبدالغفور نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس کے لئے کانجو ٹاؤن شپ کے فیز 2 میں 66 کنال زمین مختص کی گئی ہے، جس پر جدید طرز کا چڑیا گھر، بچوں کے لئے پلے لینڈاور دیگر انتظامات کئے جائیں گے۔ اس میں مختلف ممالک سے جانور خرید کر لائے جائیں گے۔ چڑیا گھر میں فیملی کے ساتھ آنے والے اور خاص کر سیاحوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ سوات میں منظور ہونے والے جدید طرز کے چڑیا گھر کے لئے پاکستان میں پہلی بار سمر ہاؤس بھی قائم کیا جائے گا، جس کے لئے کالام میں 33 کنال زمین خریدی گئی ہے۔ محکمہ کے افسروں کے مطابق موسمِ گرما میں وہ جانور جو گرمی برداشت نہیں کر سکتے،کو تین ماہ کے لئے کالام کے سمر ہاؤس میں منتقل کیا جائے گا۔موسمِ گرما میں ملک بھر سے آنے والے سیاح کالام کے چڑیا گھر میں جاسکیں گے۔ پاکستان میں جانوروں کے لئے یہ پہلا سمر ہاؤس ہوگا۔

Related posts

طویل عرصے بعد500 بیڈ سیدوشریف اسپتال کا فیزون منصوبہ مکمل

Ba Khabar Swat

سوات، سردی میں بھی ڈینگی وائرس سے دو افراد متاثر، تعداد 531 ہوگئی

Ba Khabar Swat

تختہ بند،ایک شخص کی فائرنگ سے 7بکریاں اور ایک گدھا زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment