(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ بنڑ میں خراب ٹرانس فارمر اور تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں زیادہ بلوں کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ گذشتہ رات محلہ بنڑ کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے محلے کا ٹرانسفرمر خراب ہے۔ بجلی نہ ہونے کے ساتھ پانی کی سپلائی بھی معطل ہے۔ تحصیلِ کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں زیادہ بلوں کے خلاف صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بغیر ریڈنگ کے پیسکو والے زیادہ بل ارسال کر رہے ہیں۔
previous post
