چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں بچوں پر تشدد، جنسی زیادتی اورقتل حکومت کی ناکامی ہے،محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوا ت محمد امین نے سوات میں بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدین میں بچوں پر تشدد اور زیادتی کے بعد قتل بڑا انسانی المیہ اور حکومتی نا اہلی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے ضلع میں حکومتی رٹ قائم رکھنے میں ناکا م ہوچکے ہیں۔ معاشرہ دن بدن بے راہ و روی کی طرف جا رہا ہے۔ سوات سمیت پورے پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ہرسال سیکڑوں معصوم بچے بچیاں سفاک درندوں کے حوس و حیوانیت کا شکارہوتے ہیں۔ پھر اُن کی مسخ شدہ لاشیں کسی ویران جگہ، جنگل،ندی یا کھیتوں میں پھینک دی جاتی ہیں۔

Related posts

Plan Chalked Out for Traffic Jam in Kanju

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات، گذشتہ تین دنوں میں کورونا سے 6 افراد جاں بحق، 102 مزید متاثر ہوگئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment