(باخبر سوات ڈاٹ کام)کو ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن اکاونٹبلٹی / فافن کی جانب سے خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کے حقوق کے تحفظ و ترویج کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملاکنڈ ڈویژ ن کی مختلف تنظیموں نے شرکت کی۔ سرزمین خان ریجنل مینٹور نے منصوبے کا تعارف اوراغراض و مقاصد بیان کیے اور کہاکہ پاکستان میں پِسے ہوئے طبقات (خواتین، معذوری کا شکار شہریوں، اور خواجہ سراؤں)کے انسانی و جمہوری حقوق کے حصول کے لیے کام کرنے والے اداروں کو منظم کرنا اور تکنیکی معاونت کے ذریعے ان کی استعداد بہتر بنانے کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین، خواجہ سراؤں اور معذوری کا شکار افراد کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں الیکشن انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں تک رسائی اور مشاورت کے عمل کو بہتر بنانااور قومی و صوبائی قانون ساز اداروں میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین ارکان کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے کام کرنا شامل ہے۔
previous post
