چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ،اِغوا شدہ میڈیکل ٹیکنیشن پولیس کی کوششوں سے بازیاب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقے طاہر آباد سے میڈیکل ٹیکنیشن کو اغوا کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بنڑزاہدشاہ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ طاہر آباد سے میڈیکل ٹیکنیشن سلیم اللہ کو گذشتہ رات اپنے کلینک سے مریض کے بہانے لے جاکر اِغواکرلیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی۔ منگل کے روز نواحی علاقے مرغزارٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپا مارکر وہاں پر موجود مغوی سلیم اللہ کو بازیاب کرالیا۔ ملزمان میاں بیوی ملک عمر ولد ملک شوکت اور اس کی اہلیہ مسماۃ مسکان اور ساتھی موسیٰ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مغوی کو مبینہ طور پر کرنٹ دینے والا ٹریزر بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مغوی کی کاربھی برآمد کرلی گئی ہے۔ بنڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Related posts

Mingora, Swat

Ba Khabar Swat

تاریخ پہ تاریخ، سوات ایکسپریس وے 25 مئی کو بھی نہ کھل سکی

Ba Khabar Swat

مدین پیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment