چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملم جبہ، مقامی افراد کا سیاحتی کمپنی پر حملہ، املاک کو نقصان پہنچایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ میں مقامی افراد نے سیاحتی کمپنی ”سیم سن“ پر حملہ کرکے پارک اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ ملم جبہ اسکی ریزارٹ کے منیجر پیر وارث نے پولیس کو بتایا کہ ملم جبہ میں درجنوں مقامی مشتعل لوگوں نے ٹورزم کمپنی سیم سن کی املاک اور پارک پر ہلہ بول دیا اور 26 کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کا نقصان کیا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایاہے کہ کمپنی ان کو زمینوں کی ادائیگی نہیں کررہی۔ مشتعل ہجوم نے ملم جبہ میں میجک ماؤنٹین پر حملہ کرکے کروڑں کا نقصان کیاہے۔ امن و امان کی خاطر مشتعل ہجوم کے خلاف کمپنی کی سیکورٹی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ بعد میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کمپنی نے قانون اور ضابطے کے مطابق کروڑوں روپے ادا کرکے زمین لے رکھی ہے۔ حکومت کمپنی کو سیکورٹی دینے کی پابند ہے۔ میجک ماؤنٹین کی اراضی کی رقم قانون کے تحت قوم کے نامزد مشران کو دی گئی ہے۔جن لوگوں کے خلاف رپورٹ کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سالانہ لیز کی رقم دے جاتی ہے۔امسال کمپنی نے لیز کی رقم ادا نہیں کی ہے۔

Related posts

بالاسور، شدت پسندوں نے مغوی کو رہا کردیا

Ba Khabar Swat

مٹہ پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس برآمد،ملزمان گرفتار

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment