چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ائیر فورس کیڈٹ کالج، ائیر فورسز ریکروٹمنٹ سینٹر کا قیام جلد عمل میں آئے گا، وقار شہزاد ایڈوکیٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل احمرشہزاد لغاری نے سوات میں ائیر فورس کیڈٹ کالج، ائیر فورسز ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر کے قیام کی یقین دہانی کرادی۔ سیدو شریف ائیر پورٹ کی جلد بحالی کے لئے بھی گرین سگنل دے دیا گیا۔ اس حوالے سے گذشتہ روز پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسو سی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے وائس چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل احمرشہزاد لغاری کو تجاویز دیں کہ ملاکنڈ ڈویژن بالخصوص سوات میں ائیر فورس کیڈٹ کالج اورائیر فورسز ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹرقائم کیا جائے اور سیدو شریف ائیر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا جائے۔

Related posts

علمائے کرام پائیدار امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اے ڈی سی سوات

Ba Khabar Swat

عوام کو قطاروں میں کھڑے ہونے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا دلایا جائے، وزیر اعلیٰ

Ba Khabar Swat

سوات میں آج سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment