چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات ٹورازم کے ایک بار پھر تباہ ہونے کا خدشہ ہے، یوسف علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدریوسف علی نے کہا ہے کہ سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں سیمسن گروپ آف کمپنی نے ٹور ازم کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے متعلقہ کمپنی نے اربوں روپے کی لاگت سے دہشت گردی سے متاثرہ چیئرلفٹ، اسکی ریزارٹ، پی سی ہوٹل سمیت بہترین سہولیات فراہم کرکے سوات کے ٹور ازم میں اہم کردار ادا کررہی ہے، لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ چند عناصر ذاتی مفادات کی خاطر زمینوں کے تنازعات کی آڑ میں مقامی لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اشتعال انگیزی کے نتیجے میں مشتعل افراد کو قانون ہاتھ میں لینے کے لیے اکسایا جا رہا ہے جس سے وادی کے امن خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اگر امن و امان کو نقصان پہنچایا گیا، تو سوات کا ٹور ازم ایک مرتبہ پھر تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے انویسٹر کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا، تاکہ یہاں مزید روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ علاقہ ترقی کرے۔

Related posts

سوات، زیادہ کرایہ وصولہ کرنے کے خلاف مسافروں کا احتجاج

Ba Khabar Swat

کبل، شوہر کی فائرنگ سے بیوی اورایک شخص قتل

Ba Khabar Swat

سوات، 7 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 3160 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment