چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کبل، شوہر کی فائرنگ سے بیوی اورایک شخص قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے سورے کبل میں شوہر نے اپنی بیوی اورایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈی ایس پی کبل سرکل بادشاہ حضرت کے مطابق واقعہ تحصیل کبل کے دورافتادہ پہاڑی علاقے سورے میں پیش آیا، جہاں پر ملزم محمدظاہر ولد دورے نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (ز) اور قریبی رشتہ دارسعداللہ جان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم جائے واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related posts

ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں، یہ ان کا حق ہے، فضل حکیم

Ba Khabar Swat

دریائے سوات میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

Ba Khabar Swat

سینیٹر مشتاق احمد خان کل ضلع سوات کا یک روزہ دورہ کریں گے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment