(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں بھاری قیمت سے فٹ پاتھ پر لگائے جانے والے ٹف ٹائلز کو دوبارہ اکھاڑنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ اس سے پہلے ان کو مینگورہ شہر کے بیشتر فٹ پاتھوں پر لگایا گیا تھا۔ اب محکمہ نے اس کا ٹھیکا کسی ٹھیکیدار کو دیا ہے، جو ٹف ٹائل ہٹا کر اس پر دوبارہ فرش بندی کر رہا ہے۔ یوں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
