چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی، شعبہئ انگریزی میں ایم فل اجرا کی سفارشات سینڈیکیٹ کو بھیج دی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے تیسرے اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ ڈگری کی سکیم آف سٹڈیز، شعبہ انگریزی میں ایم فل کے اجرا سمیت دیگر امور کی سفارشات منظوری کے لیے سینڈیکیٹ کو بھیج دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال کی صدارت میں تیسرے اکیڈمک کونسل میں رجسٹرار محبوب الرحمان، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، پروفیسر ڈاکٹر جعفر خان، ڈاکٹر انور حسین، ڈاکٹر لطف اللہ، ڈاکٹر کفایت اللہ، ڈاکٹر شاہد علی، کنٹرولر امتحانات محمد ریاض، ڈاکٹر یحییٰ اور خورشید ڈپٹی رجسٹرار شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعدد امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کی سکیم آف سٹڈی اور امتحانی طریقہئ کار کی سفارشات سینڈیکیٹ کو بھیجی جائیں گی۔ بی اے/ بی ایس سی کے ختم کرنے کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے وائس چانسلرز فورم پر بحث کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔شعبہئ انگلش میں ایم فل کلاسز اور مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ دو سالہ پروگرام کے اجرا کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

عید کے دن ڈوبنے والے سیاح کی لاش بر آمد

Ba Khabar Swat

سوات، کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، چار یونٹ سیل

Ba Khabar Swat

خیبر پختون خوا سائنس و ٹیکنالوجی ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام سائنس سمینار کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment