(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات جم مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر گوہرعالم نے کہا ہے کہ مینگورہ اورشموزئی زمردکانوں کی میعادپوری ہوچکی ہے۔ دونوں معدنی کانوں سے ہزاروں محنت کشوں کاروزگاروابستہ ہے۔ دونوں کانوں میں کام کرنے والے مزدور ومحنت کش کام کرکے اپنے گھرکاچولہا جلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت اورخصوصاً وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان، وزیرمعدنیات اورمتعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ دونوں معدنی کانوں کی میعاد 5/12/2020 کو ختم ہوچکی ہے۔ لہٰذا مزدوروں اورمحنت کشوں کوبیروزگاری سے بچانے اور انہیں روزگارفراہم کرنے کیلئے مینگورہ اورشموزئی زمردکان کی نیلامی جلد سے جلد کرائی جائے۔ تاکہ معدنی صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل اورمشکلات کاازالہ ہوسکے۔
next post
