(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں خوازہ خیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ خان اورایس ایچ اُو خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے میڈیا کو بتایا کہ 12 نومبر2019ء کو ملزمان عمر باچا اور بخت باچا پسران امان ساکنان مشکومئی نے راستے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے سہروز خان ولد ہمیش گل سکنہ مشکومئی کو قتل اور دورے خان،دواخان،خاتون زوجہ دورے خان کو زخمی کیا تھا،جس کے بعد ملزمان روپوش تھے۔ تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور انہیں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہئ قتل کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا گیا۔
