(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موسمِ سرما میں ہزاروں سیاحوں کی آمد ہوئی اور اب بھی جاری ہے۔ سوات موٹروے اور سوات کی سڑکیں تعمیر ہونے کے بعد سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مہمانوں کے لیے موسمِ سرما میں سوات کے سولہ سو سے زائد ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ گئے۔ ملم جبہ میں قائم صوبے کے پہلی فائیو سٹار ہوٹل میں ایک ماہ تک ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔کالام، میاندم اور دیگر سیاحتی مقامات پر برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی غیر معمولی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق تمام علاقوں میں سیاحوں کو ہر قسم کی سہولت دی جارہی ہے۔
previous post
