چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات کی 13 سالہ بچی راولپنڈی میں فروخت ہونے سے بچ نکلی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تیرہ سالہ بچی راولپنڈی میں فروخت ہونے سے خود کو بچا کر بھاگ نکلی اورسوات پہنچ گئی۔ایس ایچ او چارباغ محمد ایاز خان کے مطابق تیرہ سالہ (م) نے پولیس کو بتایا کہ مسماۃ (ز) زوجہ عمران ساکن سیدو شریف حال چارباغ میرے پڑوس میں رہتی تھی، جس نے مجھے بتایا کہ راولپنڈی میں اس کے بھائی کا بنگلہ ہے۔ وہ بہت مالدار ہیں اور میں تیری شادی اس سے کروانا چاہتی ہوں۔ ان کے پاس نوکر، گاڑی سب کچھ ہے۔یوں 11جنوری کو اس نے مجھے ورغلا کر پنڈی لے گئی، جہاں اس نے مجھے ایک مکان میں رکھا اور کسی سے فون پر میری فروخت کرنے کی بات شروع کی۔میں نے جیسے ہی یہ سنا، تو موقع پاکر فرار ہوگئی اور سیدھا چار باغ پولیس اسٹیشن پہنچی۔ چارباغ پولیس نے بچی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور بچی کو گھر والوں سے خطرہ کے پیشِ نظر دارالامان منتقل کردیا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

ڈیڈہ ور شموزئی، دریاسے جواں سال لڑکے کی لاش برآمد

Ba Khabar Swat

سوات، مزید 5 افراد میں کرونا کی تصدیق، تعداد 162 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment