چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بحرین، توروالی زبان کی چھے نئی کتابیں شائع ہوگئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اپر سوات میں بولی جانے والی توروالی زبان میں چھے نئی کتابوں کی اشاعت ہوگئی۔ توروالی زبان جسے سوات کے بحرین اور چیل کے علاقے میں تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار لوگ بولتے ہیں، ایک ہند آریائی داردی زبان ہے جسے سوات کی قدیم ترین زبانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس زبان کے بولنے والے توروالی لوگ ماقبل مسیح سوات کے قدیم داردی باشندوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ بحرین میں مقیم سماجی و تحقیقی تنظیم ادارہ برائے تعلیم و ترقی (ا ب ت) گذشتہ 17 سالوں سے اس زبان کے تحفظ،تدوین اور ترویج میں مصروفِ عمل ہے۔ اس ادارے نے توروالی زبان میں 4 پرائمری سکول بھی قائم کئے ہیں اور اعلیٰ پایے کا ادب بھی تخلیق کیا ہے۔صرف امسال (2021ء) کو ادارہ برائے تعلیم و ترقی نے توروالی زبان میں چھے کتابیں شائع کیں، جن میں تین کتابوں کی تقریب رونمائی کی گئی اور دیگر تین کتابوں کی عنقریب کی جائے گی۔ توروالی زبان میں لکھی گئی تین کتابو ں میں جناح صاحب محمد علی جناح (قائد اعظم) کی سوانح عمری، علامہ اقبال اور فاطمہ جناح کی سوانح عمری شامل ہیں۔ دیگر تین کتابوں جن کی تقریب رونمائی عنقریب کی جائے گی میں کشمالہ، ایان اور تیسری کتاب میں قرآن مجید کی آخری دس سورتوں کا توروالی ترجمہ کیا گیا ہے۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

16دسمبر کو ودودیہ ہال میں سیر ت النبی ؐ کانفرنس ہوگی،جے آئی سوات

Ba Khabar Swat

مدین ٹراؤٹ پارک کی حدود میں بچی بشیگرام ندی میں ڈوب گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment