چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

نیازی سرکار میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، ثمر بلور

(باخبر سوات ڈاٹ کام)اے این پی کی صوبائی ترجمان ایم پی اے ثمربلورنے کہاہے کہ ملک میں ضمنی انتخابات سلیکٹڈحکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کی تیس ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کے کاغذات کی منظور ی اور پرویزرشیدکے مستردہونا سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہئ سوات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی سوات کے ضلعی صدرایوب خان اشاڑے،جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان،صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رحمت علی خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ثمر بلور نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے پارٹی ورکروں کو سینٹ کے ٹکٹ جاری کئے لیکن حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینٹ کے امیدوار، سرمایہ دار اور غیر سیاسی لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ خفیہ بیلٹ پیپرز پر سینٹ الیکشن ہو، تو اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔

Related posts

کل جمعہ تک گیس کی مکمل بحالی شروع ہوجائے گی، ماسم خان

Ba Khabar Swat

کبل، آگ لگنے سے پورا جنرل سٹور جل کر خاکستر

Ba Khabar Swat

مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ، زمین معاوضہ باریمتاثرین کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment