چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

امانکوٹ، تین سالہ بچہ پراسرار طور پر گلہ کٹنے سے شدید زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے امانکوٹ میں تین سالہ بچہ گلہ کٹنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کا گلہ کسی نے تیز دھار آلے سے کاٹا یا وہ ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان کے مطابق واقعہ امانکوٹ کے محلہ سیٹھی مل کے قریب پیش آیا، جہاں پر تین سالہ بچہ احسان علی ولد امجدعلی اپنی بڑی بہن کے ساتھ مدرسہ گیا، جہاں پر وہ گلی میں گلہ کاٹنے سے زخمی ہوگیا۔ بچے کوفوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ بچہ گلے میں ڈور پھیرنے سے زخمی ہوا یا کسی نے گزار کرکے زخمی کیا ہے، اس حوالہ سے جاننے کے لیے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔پولیس کے مطابق مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

ایم پی اے فضل حکیم کا ریجنل انفارمیشن سوات کا دورہ

Ba Khabar Swat

سوات، دو ٹریفک حادثات میں دو افراد زخمی

Ba Khabar Swat

حلقہ پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment