(باخبر سوات ڈاٹ کام) پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ایگزیکٹیو ممبران کا اجلاس زیرِ صدارت ڈویژنل صدر حاجی بشیر احمد ہوا۔ اجلاس میں نو مارچ کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو مارچ کو ڈویژن کی سطح پر مکمل ہڑتال ہوگی۔ ہڑتال کے دوران صرف ایمرجنسی کو ر کیا جائے گا۔ احتجاج میں پیرامیڈیکس مع زنانہ پیرا میڈیکس بھی شریک ہونگیں۔ اجلاس میں تمام ایگزیکٹیو ممبران کو ہدایت کی گئی کہ نو مارچ کی ہڑتال کی تیاریاں شروع کریں اور ہڑتال کوکامیاب بنائیں۔
previous post
